Sponsor

Extra Ads

Archive

Labels

Categories

Breaking

Navigation

کرونا ویکسین کی تیاری، ایک اور ملک کا حیرت انگیز دعویٰ

کرونا ویکسین کی تیاری

پیانگ یانگ : کورونا وائرس کے کیسز نہ ہونے کے باوجود شمالی کوریا نے کرونا کی ویکسین بنانے کا اعلان کیا ہے اور اس کی انسانوں پر آزمائش پر غور جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا کی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس کا اب تک کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔ لیکن اس کے باوجود حیران کن طور پر شمالی کوریا نے کرونا کی ویکسین بنانے کا اعلان کیا ہے۔

امریکہ، برطانیہ، چین اور دنیا کے کئی دیگر ملکوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری سے کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کی تیاری اور اس کے ٹرائلز کا سلسلہ جاری ہے۔

شمالی کوریا کے سرکاری کمیشن برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز کا سلسلہ جاری ہے اور اس کی انسانوں پر آزمائش شروع کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کرونا کا کوئی کیس نہ ہونے کے باوجود ویکسین کی تیاری کے ذریعے شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان شاید اپنے عوام اور دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ ہر طرح کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔ البتہ بعض ناقدین شمالی کوریا کی جانب سے ویکسین کی تیاری کے اعلان کو پروپیگنڈا قرار دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تاحال نمایاں کمی نہیں آسکی، چھ ماہ میں وائرس سے ڈیڑھ کروڑ افراد متاثر جبکہ چھ لاکھ انیس ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

امریکا میں وائرس بدستور بےقابو ہے جہاں متاثرین کی تعداد چالیس لاکھ اور ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد ایک لاکھ چوالیس ہزار ہوگئی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ملک میں صورتحال بہتر ہونے کے بجائے مزید خراب ہورہی ہے۔

The post کرونا ویکسین کی تیاری، ایک اور ملک کا حیرت انگیز دعویٰ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from سائنس اور ٹیکنالوجی – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2ZPYxCy
via IFTTT
Share
Banner

Www.Find pk jobs bloggerspot.com

Post A Comment:

0 comments: