Sponsor

Extra Ads

Archive

Labels

Categories

Breaking

Navigation

امریکا کا چینی قونصل خانہ بند کرنے کا حکم، چین کی مذمت

واشنگٹن: امریکا نے ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں قائم چینی قونصل خانہ بند کرنے کا حکم دے دیا، چین نے امریکی فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چین امریکا کے غیرمنصفانہ اور اشتعال انگیز اقدام کی مذمت کرتا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے مطابق امریکا کی جانب سے چینی قونصل خانہ بندکرنے کا فیصلہ یکطرفہ ہے، امریکا نے غلط فیصلے کو واپس نہ لیا تو بیجنگ بھرپور انداز میں جواب دے گا۔

چین نے خبردار کیا کہ امریکا کا سفارتی مشن بھی چین میں موجود ہے اور یہاں پر امریکی عملہ بھی کام کر رہا ہے، اگر امریکی اس منفی راستے پر گامزن ہونے پر تلا ہوا ہے تو ہم بھر پور جواب دیں گے۔

خیال رہے کہ امریکا نے چین کو ہیوسٹن میں قونصل خانہ بند کرنے کے لیے 72 گھنٹے دیے ہیں۔ تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے چینی قونصل خانہ بند کرنے کا حکم کیوں دیا ہے۔

The post امریکا کا چینی قونصل خانہ بند کرنے کا حکم، چین کی مذمت appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/32Ltjyi
Share
Banner

Www.Find pk jobs bloggerspot.com

Post A Comment:

0 comments: