Sponsor

Extra Ads

Archive

Labels

Categories

Breaking

Navigation

رفیقی کے قاتل کو گیارہ سال قید کی سزا

کمپالا: یوگینڈا کی عدالت نے نایاب نسل کے گوریلے کو قتل کرنے والے شہری کو گیارہ سال قید کی سزا سنا دی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق یوگینڈا کے علاقے بونڈی کے نیشنل پارک میں ’رفیقی‘ نام کا مشہور گوریلا تھا جو سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا رہتا تھا۔

رپورٹ کے مطابق گوریلا یکم جون کو لاپتہ ہوگیا تھا جس کے ایک روز بعد ہی پارک سے اُس کی مسخ شدہ لاش برآمد ہوئی۔ گوریلا کے بہیمانہ قتل پر انتظامیہ اور جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے شدید احتجاج  کیا۔

انتظامیہ نے رفیقی کو اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے اُس کی موت کی وجہ جاننے کے لیے پوسٹ مارٹم بھی کیا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا تھا کہ گوریلے کو تیز دھا آلے سے زخمی کیا گیا، اُن کے پیٹ اور اندرونی اعضا شدید متاثر ہوئے تھے۔

چڑیا گھر کی انتظامیہ نے پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد گوریلا کے قتل کا مقدمہ درج کرایا جس کے بعد پولیس نے تفتیش کی اور فلیکس نامی شخص کو گرفتار کیا۔

فلیکس نے دوران تفتیش گوریلا کو قتل کرنے کا اعتراف کیا اور بتایا کہ ’رفیقی‘ نے اُس پر حملہ کیا تو اُس نے اپنا دفاع کرتے ہوئے رفیقی کو ہلاک کردیا۔

قتل کے اعتراف کے بعد یوگینڈا کی عدالت نے فلیکس کو گیارہ سال قید کی سزا سنا دی۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزم کو سزا گوریلے کو قتل کرنے کے علاوہ ممنوع علاقے میں داخل ہونے اور غیر قانونی گوشت کی خرید و فروخت کے جرم میں سنائی گئی ہے۔

The post رفیقی کے قاتل کو گیارہ سال قید کی سزا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from حیرت انگیز – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3ghQNz5
Share
Banner

Www.Find pk jobs bloggerspot.com

Post A Comment:

0 comments: