Sponsor

Extra Ads

Archive

Labels

Categories

Breaking

Navigation

جسے فوٹوگرافر چیتا سمجھتا رہا وہ کیا نکلا؟ سب حیران رہ گئے

نئی دہلی : بھارتی محکمہ جنگلی حیات کا اہلکار جسے بلیک پینٹر (چیتا) سمجھتا رہا وہ درحقیقت نایاب نسل کا نلگیری مارٹن نکلا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹکا کے جنگلات میں محکمہ جنگلی حیات کی سدھا نامی اہلکار نے منفرد جانور دیکھا جسے وہ بلیک پینٹر سمجھی اور اس کی ویڈیو بنانا شروع کردی۔

نلگیری مارٹن نامی جانور درحقیقت ہوبہو بلیک پینٹر کی طرح دکھ رہا تھا لیکن جیسے جیسے اس جانور نے حرکت شروع کی تو سدھا کو معلوم ہوا کہ یہ بلیک پینٹر نہیں بلکہ نلگیری مارٹن ہے جس کے گلا زرد رنگ کا ہوتا ہے۔

نلگیری مارٹن، ایک نایاب نسل کا جانور ہے جو صرف جنوبی بھارت کے مخصوص حصے میں پایا جاتا ہے اور مذکورہ نسل بھی وبائی مرض کے باعث معدومیت کا شکار ہے۔

محکمہ جنگلی حیات کی اہلکار کا کہنا تھا کہ مذکورہ جانور صرف چھوٹے پرندے اور جانور کھاتا ہے لیکن اس نے کبھی بھی انسانوں پر حملہ نہیں کیا اور نا ہی ایسا کوئی واقعہ رپورٹ ہوا۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ جب سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر نلگیری مارٹن کی ویڈیو شیئر ہوتے ہی وائرل ہوگئی، جسے اب تک 34800 صارفین دیکھ چکے ہیں جبکہ اس ویڈیو کو 2200 لائک مل چکے ہیں۔

The post جسے فوٹوگرافر چیتا سمجھتا رہا وہ کیا نکلا؟ سب حیران رہ گئے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from حیرت انگیز – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3fU38IU
Share
Banner

Www.Find pk jobs bloggerspot.com

Post A Comment:

0 comments: