Sponsor

Extra Ads

Archive

Labels

Categories

Breaking

Navigation

برازیل میں آوارہ کتے سیلزمین کی نوکری کرنے لگے

براسیلیا : برازیل میں ایک کار شوروم نے کتے بطور سیلز مین ملازمت دے کر انوکھی مثال قائم کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں جہاں آوارہ کتوں کو بے دردی سے مار دیا جاتا ہے وہیں جنوبی امریکی ملک برازیل کے ایک کار شوروم نے کتے کو نوکری دینے کا انوکھا قدم اٹھایا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے سیلز مین کی نوکری کرنے والا ٹیکسن پرائم نامی یہ کتا اکثر ہنڈائی کار شوروم کے پاس نظر آتا تھا، شوروم انتظامیہ نے کتے کا دوستانہ کا رویہ دیکھتے ہوئے اسے اعزازی طور پر بطور سیلز مین ملازمت دے دی۔

کمپنی کی جانب سے کتے کا ٹیکسن پرائم کے نام سے جاب کارڈ بھی اشو کیا گیا ہے جو نوکری اوقات کے دوران اس کے گلے میں لٹکا رہتا ہے۔

ہنڈائی کمپنی کی جانب سے کتے کی تصویریں سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بھی شیئر کی گئیں جس میں تصویر کے ساتھ کیپشن لکھا تھا کہ کمپنی کے نئے ملازم ٹیکسن پرائم سے ملیے، جس نے ملازمین اور گاہکوں کا دل جیت لیا ہے۔

The post برازیل میں آوارہ کتے سیلزمین کی نوکری کرنے لگے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from حیرت انگیز – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/39Yqqf0
Share
Banner

Www.Find pk jobs bloggerspot.com

Post A Comment:

0 comments: