Sponsor

Extra Ads

Archive

Labels

Categories

Breaking

Navigation

سب سے پتلی کمر والی خاتون

برما : دنیا کی سب سے پتلی اور کمزور کمر رکھنے کا دعویٰ کرنے والی برمی خاتون کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایشیائی ملک میانمار کی 23 سالہ خاتون سومو مونائنگ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی کمر کا سائز 13.7 انچ ہے، جس کے باعث وہ دنیا کی سب سے پتلی خواتین میں شامل ہوتی ہیں۔

انتہائی پتلی کمر ہونے کے باعث خاتون کو سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی مل رہی ہے، ساتھ ہی ساتھ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے یہ الزام بھی عائد کیا جارہا ہے کہ خاتون نے تصاویر ایڈیٹ کی ہیں یا چند پسلیاں نکلوا دیں ہیں یا پھر مستقل سخٹ اور پتلا شکم بند استعمال کیا ہے۔

خاتون کا کہنا ہے کہ ان کی کمر پتلی ہون کی وجہ کوئی بھی مصنوعی چیز نہیں بلکہ یہ جنیاتی ہے۔

گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق اس وقت دنیا میں سب سے پتلی کمر ایتھل گرانجر کی ہے جو صرف 13 انچ کی ہے۔وینیزویلا کی ایک ماڈل الیرا اونڈانو نے روز 23 گھنٹے شکم بند پہن کر اپنی کمر 20انچ کی ہے۔

The post سب سے پتلی کمر والی خاتون appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from حیرت انگیز – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2PxZCJp
Share
Banner

Www.Find pk jobs bloggerspot.com

Post A Comment:

0 comments: