ٹوکیو : جاپانی انجینئرز نے پیزا کھانے کے شوقین افراد کے لیے پیزا وینڈنگ مشین تیار کرلی، جو چند منٹوں میں لذیز اور تازہ پیزا فراہم کرتی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جاپانی انجینئرز نے دنیا بھر میں پیزا کھانے کے شوقین افراد کی بڑی مشکل حل کردی، اب کھنٹوں کا انتظار نہیں کرنا پڑے گا بلکہ منٹوں میں پیزا ہاتھ میں ہوگا۔
ایٹمی دھماکے سے تباہ ہونے والے جاپانی شہر ہیروشیما کے ایک پارک میں پیزا وینڈنگ مشین نصب کی گئی ہے جس میں سے دیکھتے ہی دیکھتے گرما گرم پیزا باہر نکل آتا ہے۔
اس مشین کی خاص بات یہ بھی ہے کہ اس میں پیزا کی تیاری کا مکمل مرحلہ اسی مشین کے اندر ہو تاہے جس میں اوون کی سہولت بھی موجود ہے جو پیزا بناتی ہے۔
تو بس تیار پیزا کھانے کےلیے تیار ہوجائے کیونکہ اب وینڈنگ مشین کا بٹن دباتے ہی گرما گرم لذیز پیزا آپ کے ہاتھ میں ہوگا۔
The post نہ گھنٹوں کا انتظار نہ ہی قطار میں لگنے کی جھنجھٹ، بٹن دباتے ہی پیزا تیار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from حیرت انگیز – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2F64e7y
Post A Comment:
0 comments: