اڑیسہ: پیاس سے بے حال ایک گلہری راہ گیر سے پانی مانگنے پر مجبور ہو گئی، اس دل پگھلا دینے والے منظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بڑی تیزی سے وائرل ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اڑیسہ میں تعینات ایک فاریسٹ افسر نے 16 جولائی کو ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں ایک پیاسی گلہری ایک راہ گیر سے بار بار پانی مانگتی دکھائی دے رہی ہے۔
ویڈیو کے مطابق گرمی اور پیاس سے بے حال ایک گلہری نے پاس کھڑے ایک شخص کے ہاتھ میں پانی کی بوتل دیکھی تو دورتی ہوئی اس کے پاس آئی اور پچھلی ٹانگوں پر کھڑی ہو کر اس سے باقاعدہ طور پر پانی مانگنے لگی۔
ویڈیو میں صاف طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ گلہری کھڑی ہو کر بار بار پانی کے لیے اشارے کر رہی ہے، قریب کھڑی عورت مرد سے کہہ رہی ہے کہ یہ پیاسی ہے، تم اسے پانی کیوں نہیں دے رہے ہو۔
Squirrel asking for water…. pic.twitter.com/JNldkB0aWU
— Susanta Nanda IFS (@susantananda3) July 16, 2020
اس کے بعد اس شخص نے نیچے جھک کر پانی کی بوتل گلہری کے منہ سے لگا دی، اور گلہری پانی پینے لگی۔
یہ ویڈیو دیکھ کر لاکھوں دل پگھل گئے، ویڈیو بڑی تیزی سے وائرل ہوئی، اب تک اسے لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں، ٹویٹر پر اسے 38 ہزار لائک ملے۔
ایک یوزر نے اس ویڈیو پر تبصرہ کیا کہ بے چاری پیاسی گلہری کو بوتل کا پانی مانگتے دیکھ کر دکھ ہوا، اسے تو اپنے فطری مسکن میں پانی ڈھونڈنا چاہیے تھا لیکن ہم نے ان کا مسکن تباہ کیا ہوا ہے جس کی وجہ سے ان کو یہ دن دیکھنا پڑ رہا ہے۔
The post پیاسی گلہری کو راہگیر سے بار بار پانی مانگتے دیکھ کر لاکھوں دل پگھل گئے، ویڈیو وائرل appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from حیرت انگیز – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/32DQrid
via IFTTT
Post A Comment:
0 comments: