نئی دہلی: بھارتی ریاست کرناٹک میں ایک شخص نے شادی کی ویب سائٹس کے ذریعے متعدد غیر شادی شدہ، طلاق یافتہ اور بیوہ خواتین کو دھوکا دے کر ان سے لاکھوں روپے ہڑپ کرلیے، پولیس نے فراڈ شخص کو گرفتار کرلیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مہیش عرف جگناتھ رشتوں کی سائٹ کے ذریعے خواتین سے رابطے میں آتا اور ان سے لاکھوں روپے ہڑپ کر غائب ہوجاتا۔ پولیس کے مطابق وہ خواتین کو یہ باور کرواتا کہ وہ ایک امیر شخص ہے۔
ایسی ہی ایک کارروائی کے دوران مہیش نے 29 سالہ ایک خاتون سے روابط قائم کیے، کچھ عرصہ بعد مہیش نے اپنے معاشی حالات خراب ہونے کا ڈرامہ رچایا، خاتون نے اس پر یقین کرلیا اور اسے 7 لاکھ روپے دیے۔
رقم ملنے کے بعد مہیش نے اپنا فون بند کیا اور غائب ہوگیا۔
فراڈ کا علم ہونے پر خاتون نے پولیس کو شکایت درج کروائی، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جلد ہی مہیش کو گرفتار کرلیا۔
ابتدائی تحقیقات میں پولیس کو علم ہوا کہ مہیش نے کم از کم 10 سے زائد خواتین کو دھوکہ دے کر ان سے 25 لاکھ روپے لوٹے، علاوہ ازیں 5 خواتین سے شادی بھی کی۔
پولیس نے مہیش کے قبضے سے 6 لاکھ روپے مالیت کی کار، 2 موبائل فون، 25 سم کارڈز، 22 اے ٹی ایم کارڈز، اور 3 مختلف شناختی دستاویز ضبط کی ہیں۔
The post بھارت: شادی کی سائٹ کے ذریعے متعدد خواتین سے لاکھوں روپے کا فراڈ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/39eaF3e
Post A Comment:
0 comments: