کولمبو: سری لنکا میں مبینہ طور پر منشیات اسمگلنگ کے الزام میں پکڑی گئی بلی جیل سے فرار ہوگئی۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق دارالحکومت کولمبو کے سب سے بڑے جیل میں قید بلی چند تین روز بعد ہی بھاگ نکلی۔
بلی کو ہائی سیکورٹی جیل میں قیدیوں کو منشیات اسمگلنگ اور سم کارڈ پہنچانے کے الزام میں انٹیلی جنس حکام نے گرفتار کیا تھا۔
حکام کے مطابق بلی کی گردن کے گرد لپٹے پلاسٹک بیلٹ میں سے 2 گرام ہیروئن، دو سم کارڈ اور ایک میموری چپ ملی تھی۔
مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ جیلرز نے بلی کو پکڑ کر قید کیا اور چند روز بعد ہی وہ فرار ہو گئی۔جیل حکام نے اس حوالے سے کوئی بھی تبصرہ یا ردعمل دینے سے انکار کیا ہے۔
واضح رہے کہ دیواروں سے جیل کے اندر موبائل، چارجر، منشیات اور دیگر چیزیں پھینکے جانے کے واقعات رپورٹ ہونے پر سیکورٹی اور انٹیلی جنس کو سخت کیا گیا تھا۔
The post ‘منشیات اسمگلنگ’ میں گرفتار بلی جیل سے فرار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from حیرت انگیز – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3a44dfz
Post A Comment:
0 comments: