Sponsor

Extra Ads

Archive

Labels

Categories

Breaking

Navigation

بچوں کی خاطر اژدھے سے لڑنے والی بطخ کی ویڈیو وائرل

نئی دہلی: جانور ہوں یا انسان ایک ماں اپنے بچوں سے بے پناہ محبت کرتی ہے اور اس کی جان بچانے کے لیے کسی بھی ممکنہ خطرے سے نبرد آزما ہونے کے لیے تیار رہتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ان دنوں ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک مادہ بطخ اپنے بچوں کو گھونسلے میں اژدھے سے بچانے کی کوشش کررہی ہے۔

مذکورہ ویڈیو بھارتی محکمہ جنگلات کے آفیسر سدھا رمن نے شیئر کی، انہوں نے لکھا کہ ممتا کی طاقت فطرت کے قوانین سے کہیں زیادہ ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ’گھونسلے میں بطخ کے بچے موجود ہیں اس دوران اژدھا گھونسلے پر حملہ آور ہوتا ہے، مادہ بطخ اپنے بچوں کو بچانے کے لیے پروں کو پھڑپھڑاتی اور انہیں جلدی سے وہاں سے باہر نکال دیتی ہے۔‘

’بطخ اپنے بچوں کو بچانے کے بعد اژدھے کو پروں کے ذریعے ہی مارنا شروع کردیتی ہے لیکن وہ  اس کو اپنی لپیٹ میں لے لیتا ہے۔‘

مذکورہ ویڈیو کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر 67000 ویوز حاصل ہوئے جبکہ 37000 سے زائد صارفین سے اس پر پسندیدگی کا اظہار کیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’ماں کی محبت کی کوئی مثال نہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ یہ انسان ہے یا جانور۔‘ ایک اور صارف نے کہا کہ ’دل بھر آیا، زندگی کی حفاظت اور بچوں کی پرورش کے اپنے طریقے ہیں۔‘

The post بچوں کی خاطر اژدھے سے لڑنے والی بطخ کی ویڈیو وائرل appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from حیرت انگیز – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3olf7o5
Share
Banner

Www.Find pk jobs bloggerspot.com

Post A Comment:

0 comments: